پشاور، گاڑی کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ایک ملزم گرفتار

گاڑی کے خفیہ خانوں سے 6کلو گرام چرس اور 3 کلو گرام اعلی کوالٹی افیون برآمد

اتوار 18 نومبر 2018 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے مسافر بس کے ذریعے بھاری مقدار میں اعلی کوالٹی منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گاڑی کے خفیہ خانوں سے 6کلو گرام چرس اور 3 کلو گرام اعلی کوالٹی افیون برآمدکی گئی ہے جس کی مالیت لاکھوں میں بتائی جا رہی ہے ملزم نے انٹاروگیشن کے دوران اعتراف کرتے ہوئے منشیات پنجاب سمگل کرنے کا انکشاف کیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایس پی سٹی شفیع اللہ گنڈاپور کو خفیہ ذرائع سے اطلا ع ملی کہ کسی بھی وقت قبائلی علاقہ ضلع خیبر سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ایس پی سٹی نے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرنے کے ساتھ ساتھ خصوصی ناکہ بندیاں کرنے کی بھی ہدایت جاری کی اے ایس پی گلبہار احمد ضونیر اور ایس ایچ او تھانہ پھندو دیگر نفری کے ہمراہ رنگ روڈ جمیل چوک ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مسافر بس نمبر C-8179کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر تلاشی لینے پر بس کے خفیہ خانوں سے 6کلو گرام اعلی کوالٹی چرس اور تین کلو گرام اعلی کوالٹی افیون بر آمد کرکے ایک ملزم علی بادشاہ ولد قمر خیل سکنہ پبی کندی خیل باڑہ کو گرفتار کر لیا ملزم نے دوران انٹاروگیشن منشیات مسافر بس کے ذریعے پنجاب سمگل کرنے کا انکشاف کیا جس کی روشنی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے جہا ں ملزم سے دوران انٹاروگیشن مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں