لیگی رہنما سید ولی شاہ آفریدی کا گیس کے پریشر میں کمی پر سخت تشویش کا اظہا ر

اتوار 18 نومبر 2018 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سید ولی شاہ آفریدی نے گیس کے پریشر میں کمی پر سخت تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ہے لیکن اس کے برعکس پشاور کے نواحی علاقوں باڑہ روڈ سربند، پشتہ کرہ، سنگو اور اچینی سمیت دیگر علاقوں میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کا پریشر کم کردیا گیا ہے اور گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں جس کے باعث بچے بغیر ناشتہ کئے سکول جبکہ بڑے اپنے دفاتر اور مزدوری کیلئے گھروں سے چلے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گیس پریشر کم ہونے کے علاوہ رہی سہی کثر مائع گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے نے پوری کردی کیونکہ مائع گیس کی قیمت فی کلو 120 سے بڑھ کر 150 روپے تک پہنچ گئی ہے اور عام آدمی مائع گیس مہنگا ہونے کی وجہ سے لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گیس پریشر کی کمی کا مسئلہ حل کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں