عوام شناختی کارڈ پر درج ،مستقل یا موجودہ پتہ کے علاوہ تیسری جگہ پر درج ووٹ کو 31 دسمبر 2018 تک منتقل کرائیں، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوہاٹ

پیر 17 دسمبر 2018 21:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر / رجسٹریشن آفیسر کوہاٹ حبیب الرحمن خٹک نے کہاہے کہ مستقل یا موجودہ پتہ کے علاوہ تیسری جگہ پر درج ووٹ منتقل کرنے کے لئے دفترکے چکر لگانے کی ضرورت نہیں بلکہ موبائل فون سے اپنا ووٹ معلوم کریں اس ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بذریعہ الیکٹرانک ،پرنٹ اور سوشل میڈیاپر زور دے رہا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017کی شق نمبر 27 کے مطابق ہرووٹر کو اپنا ووٹ شناختی کارڈ پر مستقل یا عارضی پتے کے مطابق اندراج درست کروالے۔

ووٹر اپنے موبائل فون سے اپنا یا خاندان کے دوسرے افراد کاشناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8300 پر بھیج کر ووٹ کی معلومات حاصل کرے اوراگرووٹ شناختی کارڈ پر درج پتہ سے ہٹ کر کسی تیسری جگہ پر درج ہے تو فوری طور پر ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر واقع OTS روڈ کوہاٹ کینٹ میں 31 دسمبر 2018 تک فارم نمبر 21 جمع کروا کر اپنا ووٹ شناختی کارڈ پر درج پتوں کے مطابق کروالیں بصورت دیگر 31دسمبر کے بعد ایسے تمام ووٹرزکے ووٹ کو مستقل پتہ پر درج کردیا جائے گا تاہم سرکاری ملازمین کو یہ سہولت حاصل ہے کہ وہ اپنے محکمہ کے سربراہ سے فارم 21 پر دستخط کروا کر اپنی جائے تعیناتی پر ووٹ منتقل کراسکتے ہیںلہٰذا آج ہی اپنے قیمتی ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پتہ کے مطابق کروالیں کیونکہ سال 2019 لوکل گورنمنٹ اور کینٹ بورڈ کے انتخابات ہونے میں اگر آپ کا ووٹ اپنے شہر محلہ یا گاؤں کی انتخابی فہرست میں درج ہوگا تو اس صورت میںآپ کو اپنی مرضی کے نمائندوں کے انتخاب میں مشکل پیش نہیں آئے گی۔

(جاری ہے)

دفتر سے اس فون نمبر 0922860153 پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں