مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش کاپشاوربورڈ ملازمین کے احتجاجی کیمپ کا دورہ

منگل 18 دسمبر 2018 22:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) مشیر تعلیم ضیاء اللہ خان بنگش کاپشاوربورڈ ملازمین کے احتجاجی کیمپ کا دورہ، ملازمین سے فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کی درخواست کی اور انہیں تمام جائز مطالبات کی فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔احتجاجی کیمپ میں موجود ملازمین نے مشیرتعلیم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مشیرتعلیم خیبرپختونخوا کاکہناتھا کہ ملازمین اپنی تمام توجہ سرکاری امورکی انجام دہی پر دیں اور ان کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ضیاء اللہ بنگش نے اس موقع پر ملازمین کی طرف سے ایک کمیٹی بنانے کے لئے ہدایات بھی جاری کیں جو کہ محکمہ ایجوکیشن کو اپنے مسائل سے آگاہ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے اورملازمین سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں