تعلیم یافتہ نئی نسل ہی ہمارے روشن مستقبل کی ضامن ہے‘ڈاکٹر محمد یو سف یوسفزئی

ہفتہ 19 جنوری 2019 13:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یو سف یوسفزئی نے کہا ہے کہ بچے قوم کے معمار اور سرمایہ ہوتے ہیں۔ ان کا مستقبل روشن اور محفوظ بنانے کے لیے جدوجہد کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بخشالی مردان میں یتیم ولاچار طلباء میں انعامات اور یونفارم تقسیم کر نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا تقریب سے ضلع ناظم مردان وقاراحمد اورضلع کونسل کے ممبر قاضی بشیر احمد نے بھی خطاب کی انہوں نے کہا کہ ہمیں بے سہارا اور دھتکارے ہوئے بچوں کو نہ صرف بچانا ہو گا بلکہ انہیں تحفظ، صحت اور تعلیم کے حقوق دے کر اپنے معاشرہ کا کار آمد اور مفید شہری بنانا ہے،بچوں کی تاریک شب کو روشن کرنے کے لیے ہم سب کو اپنے حصے کا چراغ جلانا ہوگا اور پھر اسی طرح چراغ سے چراغ روشن ہوگا تو آنے والا کل جگمگائے گا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ بچوں کی فلاح و بہبود اور تعلیم کو اولین ترجیح دیتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دے کر ان پر عمل درآمد کرنا حکومت کے ساتھ ساتھ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری بھی ہے۔ تعلیم یافتہ نئی نسل ہی ہمارے روشن مستقبل کی ضامن ہے۔انھوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ‘ بچے ہی ہمارا روشن تابناک مستقبل ہیں ان کی عمدہ و بہترین تعلیم و تربیت کی بدولت ہی پاکستان ایک خوشحال مملکت بن سکتا ہے ، ہمیں اپنی کوتاہیوں سے سبق حاصل کرنا ہو گا تاکہ ہم ا یک ترقی یافتہ پاکستان کے خواب کو حقیقت کا روپ دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں