حیات آباد میں گیس کی ناروالوڈشیڈنگ ‘عوام عاجز آگئے‘ عمران خان سالارزئی

ہفتہ 19 جنوری 2019 14:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف پشاور کے رہنما اور نائب ناظم حیات آباد عمران خان سالارزئی نے شہرمیں بالعموم اور حیات آباد میں بالخصوص گیس کی ناروالوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام کے ساتھ کئی دہائیوں سے شروع کیے گئے مذاق کو اب بند کرناہوگا بصورت دیگر عوام کے ہاتھ حکام کے گریبان تک پہنچ جائینگے‘ ہفتہ کے روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام سٹیٹس کوسے تنگ آچکے ہیں اور اسی لیے انہوں نے تبدیلی کیلئے پی ٹی آئی کا انتخاب کیا‘انہوں نے کہاکہ کئی دہائیوں سے یہ معمول بن چکاہے کہ سردیوں میں گیس لوڈشیدنگ کے باعث بچے اوربڑے بغیر ناشتہ کیے سکولوں اور دفتروں کیلئے گھر سے نکلتے ہیں اور تمام دن ذہنی اذیت سے دوچار رہتے ہیں ‘انہوں نے کہاکہ حکام کو اب اپنا رویہ بدلناہوگا اور عوام کی تکلیفوں اور مسائل کا ادراک کرکے انہیں ریلیف دیناہوگا‘ انہوں نے کہاکہ ڈیلیورنہ کرنے کی صورت میں حکام کو اپنے گھر کا راستہ ماپناہوگا‘ ورنہ عوام گریبانوں سے پکڑ کر انہیں ان کے دفتروں سے نکال باہر کردینگے‘انہوں نے سوئی گیس حکام سے صورتحال کے فوری اصلاح کامطالبہ کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں