حکومت محکمہ وائلڈ لائف کے ملازمین کی ضروریات پوری کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے ‘خان ملوک خان

منگل 22 جنوری 2019 14:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ڈی ایف او وائلڈ لائف ڈیرہ لکی مروت خان ملوک خان نے محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں میں ونٹر یونیفارم تقسیم کیا۔ اس موقع پر دیگر ماتحت افسران بھی موجود تھے ۔موسم سرما کی شدت کے دوران فرائض کی بہتر ادائیگی کے لئے جنگلی حیات کے اہلکاروں کوگرم کپڑے اور سویٹرز دیئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایف او خان ملوک خان نے کہا کہ حکومت محکمہ وائلڈ لائف کے ملازمین کی ضروریات پوری کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے، ملازمین کو چاہیے کہ وہ اپنے پیشہ وارانہ فرائض ایمانداری سے انجام دیں اور جنگلی حیات کے تحفظ میں کوئی غفلت نہ برتیں انہوں نے کہا کہ گرم کپڑوں اور سویٹرز کی بدولت فیلڈ ڈیوٹی کے دوران ملازمین سردی کی شدت سے محفوظ رکھیں گے اور پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں انہیں آسانی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں