سپیکر خیبرپختونخو اسمبلی سے سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم منظورخان کی ملاقات

بدھ 23 جنوری 2019 18:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا منظور خان نے صوبائی اسمبلی کے سپیکر مشتاق احمد غنی سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے صوبے میں تعلیمی معیار میں بہتری لانے پر زور دیا اور کہا کہ دنیا میں وہ قومیں ہی ترقی کر سکتی ہیں جن کا تعلیمی معیار اچھا ہو۔ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن منظور خان نے سپیکر صوبائی اسمبلی کو اعلیٰ تعلیمی اداروں اور معیار تعلیم کی بہتری کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں