کوہاٹ،بہترین کاکردگی پر ٹریفک وارڈن پولیس کے 16افسران و اہلکاروں میں انعامات تقسیم

بدھ 23 جنوری 2019 22:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ کیپٹن(ر)واحد محمود نے بہترین کاکردگی پر ٹریفک وارڈن پولیس کے 16افسران و اہلکاروں کو انعامات سے نوازا ہے۔اس حوالے سے ڈی پی او آفس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں ٹریفک وارڈن پولیس کے افسران واہلکاروں اور دیگر متعلقہ پولیس حکام نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود نے ٹریفک وارڈن کے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ ٹریفک کی مد میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں۔انہوں نے ٹریفک وارڈن پولیس کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اختیارات کے ناجائز استعمال اور بد دیانتی سے گریز کرتے ہوئے عوام کو فراہم کردہ خدمات میں کوئی کسر نہ چھوڑیں ۔

(جاری ہے)

اپنی تمام تر توجہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے پر مرکوز رکھیں اور ڈرائیوروں کو بے جا تنگ کرنے سے اجتناب کریں۔ڈی پی او نے ٹریفک وارڈنز کومزید تاکید کی کہ کمسن ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی یقینی بناتے ہوئے پہلے سلام پھر کلام کی حکمت عملی کے ذریعے لوگوں میں ٹریفک قوانین بارے شعور اجاگر کریں اور انہیں ٹریفک اصولوں پر کاربند رہنے کا پابند بنائیں۔

تقریب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود نے پیشہ ورانہ خدمات میں نمایاں کاکردگی کے حامل ٹریفک وارڈن کے 16افسران و اہلکاروں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کئے ۔انعام یافتہ ٹریفک وارڈنز میں انچارج ٹریفک وارڈن پولیس عرب جان،ٹکٹنگ آفیسر خان گل،اکبر خان خٹک،عباس علی،محمد اشفاق،کاشف خان،کانسٹیبل شہزاد علی، نقیب اللہ،عاقب سرفراز،محمد سلیم،شاہد عمران،یونس،ارشد ہارون،فیاض،خواجد میر اورکانسٹیبل شاہد رحمان شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں