سرکاری خزانہ ہمارے پاس صوبہ کے عوام کی مقدس امانت ہے، تیمورسلیم جھگڑا

جمعہ 22 فروری 2019 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) صوبہ خیبرپختونخواکے وزیرخزانہ تیمورسلیم جھگڑانے کہاہے کہ سرکاری خزانہ ہمارے پاس صوبہ کے عوام کی مقدس امانت ہے جس کی پائی پائی عوام کے مفادمیںدرست طریقہ سے استعمال میںلائی جائے گی انہوںنے ان خیالات کااظہارخیبرپختونخواپبلک پروکیورمنٹ اتھارٹی(کے پی پی آرای)اورصوبہ کے ممتازتعلیمی ادارہ آئی ایم سائنسز کے مابین معاہدہ پردستخطوںکی تقریب کے دوران کیااس ایم اویوکے تحت ایم آئی سائنسزمیںصوبہ خیبرپختونخواکے تمام محکموںاورسرکاری ونیم سرکاری اداروںمیںاشیاء کی خریداریوں،خدمات کے حصول اورسرکاری ٹھیکوںکے اجراء میںقواعدوضوابط پرعملدرآمداورمکمل شفافیت کی تعلیم کیلئے پہلی مرتبہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کاآغازکیاجارہاہے اس موقع پرکے پی پی آراے کے منیجنگ ڈائریکٹرآیازخان اورآئی ایم سائنسزکے ڈائریکٹرڈاکٹرمحسن خان نے معاہدہ پردستخط کئے جبکہ اس موقع پرکے پی پی پی آر اے، محکمہ خزانہ حکومت خیبرپختونخواور آئی ایم سائنسزکے اعلیٰ حکام بھی موجودتھے ایم ڈی کے پی پی آراے آیازخان نے اپنے خطاب میںمہمانوںکاخیرمقدم کرتے ہوئے اس ڈپلومہ کورس کی اہمیت اورافادیت پرتفصیل سے اظہارخیال کیااورکہاکہ 6ماہ کے اس ایڈوانسڈڈپلومہ کورس میںصوبہ کے مختلف سرکاری محکموںاورادار وںکے افسران کوخریداریوں،خدمات کے حصول اورٹھیکوںکے اجراء سے متعلق قوانین اورقواعدکے بارے میںتربیت دی جائے گی جس کاآغازصوبہ میںضم ہونے والے نئے اضلاع (فاٹا)کے افسران سے کیاجائے گاتقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیرخزانہ تیمورسلیم خان جھگڑانے کہاکہ عام طورپرسرکاری محکموںمیںخریداری اورٹھیکوںکے اجراء سے متعلق قواعدوضوابط اورجدیدرجحانات کے بارے میںمعلومات کافقدان ہے جس کی وجہ سے خریداریوںکے ٹھیکوںکے اجراء کے عمل میںشفافیت کی کمی محسوس ہوتی ہے انہوںنے کہاکہ ایم ڈی آیازخان کی سربراہی میںخیبرپختونخواپبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے صوبہ کے ممتازتعلیمی ادارہ آئی ایم سائنسزمیںایڈوانسڈڈپلومہ کورس کے اجراء کاقدم اٹھاکرملک بھرمیںنئی مثال قائم کردی ہے انہوںنے کہاکہ اس کورس کی کامیابی سے تکمیل کرنے والے افسران کوپروکیورمنٹ سے متعلق قواعدوضوابط اورقوانین سے مکمل آگاہی کے سبب نہ صرف اعلی معیارکی اشیاء اورخدمات کاحصول ممکن ہوگابلکہ صوبہ کے مالیاتی وسائل میںکفایت شعاری بھی ممکن ہوسکے گی انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت اس امرکویقینی بنارہی ہے کہ قومی خزانہ کی ہرایک پائی کادرست استعمال ہواوریہ رقوم صوبہ کے عوام کی تعمیروترقی پرصرف ہوںاوراس ضمن میںکے پی پی آراے قابل قدرخدمات سرانجام دے رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں