سوات میں پانی کا عالمی دن منایا گیا، آگہی واک کا انعقاد

جمعہ 22 مارچ 2019 23:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) سوات میں پانی کا عالمی دن بھرپور انداز میں منایا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ کے علاوہ فلاحی تنظیموں نے بھی شرکت کی سٹیپ آرگنائزیشن سوات کے زیراہتمام پانی کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیاآگاہی واک کے دوران مختلف اسکولوں کے بچوں نے ہاتھوں میں پانی کی افادیت اور بہتر استعمال کے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ 22 مارچ کو پوری دنیا میں پانی کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ لوگوں میں پینے کے صاف پانی سے متعلق شعور اجاگر ہو اور اس پیغام کو عام کیا جائے کہ صاف پانی کے ذریعے صحت مند معاشرے کے قیام اور مختلف موذی امراض سے بچا جا سکتا ہے سٹیپ آرگنائزیشن کے زیراہتمام منعقدہ واک میں اسکولوں کے بچوں نے بازاروں میں لوگوں کو پانی کی افادیت کے حوالے سے آگاہ کیا اور ان کو گھروں میں پانی کے کم سے کم استعمال اور صاف پانی پینے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں