ڈین کے ایم سی پروفیسرڈاکٹر نورالایمان نی3 ڈاکٹروں کی ترقیوں کااعلامیہ جاری کردیا

جمعرات 18 اپریل 2019 17:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بعد ڈین خیبر میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹر نورالایمان نے 3 ڈاکٹروں کی ترقیوں کااعلامیہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹرقطب عالم جان کوسرجری ڈیپارٹمنٹ میں پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹرحناء گل کوریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں پروفیسراوراسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرمحمدفہیم خان کوکارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ایسوسی ایٹ پروفیسرکے عہدوں پرترقی دیدی گئی ۔

ترجمان کے مطابق تینوں ڈاکٹرزایک سال پروبیشن پریڈ بھی گزاریں گے۔ڈین خیبر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹرنورالایمان،ایکٹنگ میڈیکل ڈائریکٹرایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب ، ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر نیک داد خان نے ترقی پانے والے ڈاکٹروں کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اب یہ ڈاکٹر جوش وخروش سے تعلیمی ، طبی وریسرچ کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کا م کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں