حکومت محکمہ تعلیم کے ملازمین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے،ضیاء اللہ بنگش

جمعرات 18 اپریل 2019 23:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) مشیر تعلیم خیبرپختونخواضیاء اللہ بنگش نے کہاہے کہ حکومت محکمہ تعلیم کے تمام ملازمین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے جب سے وزارت کاقلمدان ملاہے قلیل عرصے میں 8000 سے زائد ملازمین کو ترقیاں دی اورانکو اپگریڈ کیاجبکہ گذشتہ دو دنوں میں 1664 ملازمین کو ترقیاں دی گئیں اور اپ گریڈ کردیاگیا جن میں لیب اسسٹنٹس، جونئر کلرک، ایس ایس ٹیز، سپرنٹنڈنٹ اور دیگر کیڈر کے ملازمین شامل ہیں۔

وہ گورنمنٹ شہید اسامہ ظفر سینیٹینل ماڈل ہائیرسیکنڈری سکول نمبر2پشاور میں لیبارٹری اسسٹنٹس کے سروس سٹرکچر اور پروموشن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم، ڈائریکٹر سپورٹس افتخار احمد شموزئی اوردیگر بھی اس موقع پرموجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضیاء اللہ خان بنگش نے کہاکہ وہ محکمہ تعلیم میں کام کرنے واے تمام محنتی افسران اور اساتذہ کرام کا شکر گزار ہیں، کہ انہیں بہترین ٹیم ملی ہے۔

انہوں نے ترقی پانے والے 351 میل وفی میل لیب اسسٹنٹس کو ترقیوںاور اپ گریڈیشن کی مبارکبا ددی اور اس عزم کا اظہارکیا کہ ان کے کام میں مزید نکھار پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ 1987 سے لیکر اب تک ترقی سے محروم ان ملازمین کی محرومیوں کا ازالہ ہم نے کردیاہے جبکہ اب ہم ایسی پالیسی لارہے ہیں کہ پرائمری لیول پراب ہر سکول میں 4 اساتذہ ضرور ہوں گے جبکہ مزید 12 ہزار نئی بھرتیاں بھی عنقریب کی جائیگی۔

ضیاء اللہ خان بنگش نے کہاکہ حکومت اپنی تمام تر ذمہ داریاں بطریقہ احسن نبھار ہی ہیں اور آپ لوگوں سے امید ہے کہ آپ بھی اپنی ذمہ داریاں مزید اچھے طریقے سے نبھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اب ہمارا تعلیمی معیار بلند ہورہاہے۔ ضیاء اللہ خان بنگش نے ترقی پانے والے لیب اسسٹنٹس کے کلیدی کردار کو سراہا ، ترقی اور اپ گریڈیشن کے تحت لیب سپرنٹنڈنٹس کو گریڈ۔

16 ،لیب سپروائزر کو گریڈ۔14 اور سینئرلیب اسسٹنٹس کو گریڈ 09 دیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ ترقی کایہ سفر اسی طرح جاری رہے گا۔ تقریب سے ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ تعلیم اپنی بجٹ کا زیادہ ترحصہ ملازمین کی فلاح وبہبود اورتنخواہوں کی مد میں خرچ کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وسائل کو مدنظر رکھ کر ملازمین کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں