تین روزہ لائیو سٹاک اینڈ ایگرو ایکسپو جمعہ سے شروع

جمعہ 19 اپریل 2019 00:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) سواتنمیں تین روزہ لائیو سٹاک، فشریز اینڈ ایگرو ایکسپو جمعہ سے کبل گراونڈ میں شروع ہو رہا ہے جسکا افتتاح خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے زراعت،لائیو سٹاک وفشریز محب اللہ خان کرینگے ایکسپو میں 50کے قریب مختلف قسم کے اسٹالز لگائے جائینگے جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لی گئی ہے ایکسپو کے آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران ضلعی ڈائریکٹر زراعت محمد عزیر خان ڈائریکٹر ضلع شانگلہ جان محمد خان،ڈاکٹر عبدالباری مشتاق احمد،جنرل سیکرٹری میڈم ثریا شہاب اور دیگر نے ایکسپو کے تمام انتظامات کا جائزہ لیا تین روزہ ایکسپو 19,20اور 21اپریل تک جاری رہیگا جس میں ضلع بھر سے لوگ شریک ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں