پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون و ہنگامی صو رت حا ل سے نمٹنے کیلئے منصوبہ بندی کرلی

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے مون سون سیزن کے لیے 641ملین ر وپے جاری کر دئیے

جمعرات 25 اپریل 2019 23:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا مون سون 2019کے با رشوں و ہنگامی صو رت حا ل سے نمٹنے کیلئے صوبائی سطح پر جامہ منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس ضمن میں پی ڈی ایم اے نے صوبے کے تما م اضلاع کے لیی1.764 64ملین ر وپے ر یلیف فنڈز سے جاری کر دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اپر کو ہستا ن کو 42ملین، دیر اپر 37، پشا ور 40، صوابی، شانگلہ، ڈی آئی خان، چارسدہ، سوات،اور مردان 30,30 ملین جبکہ چترال اور بونیر کو 29,29، جبکہ آبیٹ آباد کو 27 ملین اور ٹانک، بنوں ِ، ملاکنڈ، کوہستان لوئر اور دیر لوئر کو 20,20 ملین جبکہ بٹ گرام، کوہاٹ، لکی مروت اورہنگو کو 15,15 ملین، ہری پور کو 16ملین جبکہ کرک اور تورغر کو 10,10ملین روپے جاری کر دئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے پرو یز خان نے متعلقہ اداروں کو مون سون بارشو ں کے نقصان سے بچنے اور ہنگامی صورت حال سے بخوبی نمٹنے کے لئے پیشگی ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایات کی ہیں۔ ماضی میں خیبر پختونخوا میں قد رتی آفات کی صورت حال کو سامنے رکھ کر منصوبندی کر رہے ہیں اور کوارڈنیشن میٹنگز (رابطہ اجلاس) ضلعی سطع پر منعقد کر وا رہے ہیں۔یہ منصو بہ بندی تکنیکی اور ما ضی میں پیش آنے والے واقعات کو سامنے رکھ کر بنا ئی جا رہی ہے جس سے مقامی سطح پر آفات و خطرات سے نمٹنے اور نقصانات کا تخمینہ کم سے کم ہوگا۔

پی ڈی ایم اے ویئر ہاؤس میں کثیر مقدار میں امدادی اشیاء کا ذخیرہ بھی مو جو د ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت میں بروقت امداد پہنچائی جاسکے۔پی ڈی ایم اے عوام کی خدمت کے لیے مصروف عمل ہے،اور اپنی منصوبہ سازی کے تحت اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ تمام تر امدادی کاروائیوں میں عورتوں،بزرگوں،بچوں اور معذورافراد کی خصوصی ضروریات کا خیال رکھا جائے،اس وقت پی ڈی ایم اے کی تر جیح یہ ہے کہ نہ صرف آفات کے خطرات کو کم کیا جائے بلکہ آفات کے وقوع پذیر ہونے سے پہلے اس سے مقابلہ کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے۔تاکہ نقصان کم سے کم ہو۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں