چین میں قید پاکستانیوں کے لواحقین کااحتجاجی مظاہرہ

بدھ 22 مئی 2019 23:51

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس فارپرزنرز کے زیر اہتمام چین میں قید پاکستانیوں کے لواحقین نے اپنوں کی بازیابی کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرے کی قیادت فضل حسین ،لا ئق جان اورضیاء الرحمن کر رہے تھے ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کاردز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر اپنوں کی بازیابی کیلئے مختلف نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ 3نومبر 2018میں پاکستان اور چائینہ کے مابین قیدیوں کے تبادلہ کا معاہدہ ہوا تھا اور بعد میں چیف جسٹس سپریم کورٹ کی طرف سے پاکستانی قیدیوں کی واپسی کو یقینی بنانے کے حوالے سے آرڈر بھی جاری کئے تھے جبکہ کے معاہدے کو 7ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک قیدیوں کی رہائی کے لئے حکومت نے کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں اور نہ سپریم کورت کے آرڈر پر کوئی شنوائی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کے لواحقین اپنوں کے یاد میں بے بسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔انہوںنے حکومت اور ہائی کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سفارتی سطح پرچین میں قید پاکستانیوں کیلئے رہائی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اور انکے لواحقین کی ہر طرح سے امداد کی جائے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں