بجٹ عوا م دشمن،بے روزگاری میں اضافہ ہو گا ،سینیٹر حاجی غلام علی

۔اشیاء خوردونوش چینی،گھی،کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کوکون ساریلیف ملے گا،مرکزی رہنما جے یو آئی

اتوار 16 جون 2019 19:25

O پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) جے یوآئی کے مرکزی رہنماوسینیٹرحاجی غلام علی نے کہا ہے کہ حکومت نے نیاپاکستان کانعرے لگایاتھالیکن ایسا بجٹ پیش کیا جونہ صرف عوام دشمن ہے بلکہ بجٹ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا صنعتی پہیہ رک کر رہ جائیگا، اشیاء خوردونوش چینی،گھی،کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کوکون ساریلیف ملے گا،حکومت نے غریب عوام کی مشکلات مہنگائی اورمعاشی صورتحال کوبالائے طاق رکھ کر آئی ایم ایف کاتیارکردہ بجٹ پیش کیاہے،بجٹ میں روزگاراور کاروبارہے نہ تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات ہیں،موجودہ بجٹ سے ترقی کی شرح کم ،بے روزگاری اورمہنگائی میں مزیداضافہ ہوگا،حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پستی عوام کی مشکلات میں مزیداضافہ کاسامان کیاہے،موجود ہ بجٹ کسی صورت بھی عوام دوست بجٹ نہیں ہے،حاجی غلام علی نے مزیدکہاکہ بجٹ میں معاشی مشکلات کے حل مہنگائی کم کرنے پرکوئی توجہ نہیں دی گئی،سات سوارب روپے کے مزیدٹیکسز سے مہنگائی میں کئی گنااضافہ ہوگا،پچاس لاکھ گھروں کادعویٰ کرنیوالوں نے اس منصوبے کیلئے بجٹ میں ایک پائی تک مختص نہیں کی بلکہ سریاسیمنٹ اور دیگر تعمیراتی اشیاء پرٹیکس عائد کرکے غریب کو چھت بنانے سے محروم کردیا،نوے دن میں سب کچھ ٹھیک کرنے کی دعویدار حکومت عوام سے کیاایک بھی وعدہ دس ماہ میں ایفاء نہیں کرسکی، چیئرمین ایف بی آرنے کہاتھاکہ ٹیکس وہاں لگے گاجہاں سے نہیں آتالیکن صورتحال اس کے برعکس ہے،کاروباری طبقہ پہلے ہی ڈالرکی وجہ سے تنگ ہیں،انہوںنے کہاکہ نئے مالی سال کا بجٹ مایوس کن ہے انڈسٹریز کے قیام کیلئے کوئی بات نہیں ،زیروریٹڈ سیکٹرپر ٹیکس لگانے سے کاروبارپرمنفی اثرپڑے گا،بزنس کمیونٹی کیلئے مشکلات پیداکردی گئی ہیں،برآمدات کی مد میں صرف چالیس ارب روپے ناکافی ہیں،حکومت کو عوامی مشکلات ،مہنگائی،بے روزگاری کے سدباب اورمعاشی ترقی کیلئے اقدامات اٹھانے چاہیے،موجودہ حکومت کے برسراقتدار‘آنے کے بعد قوم کی مشکلات اورمہنگائی میں اضافہ ہورہاہے ،جو کہ غریب عوام کیلئے کسی بھی قابل قبول نہیںہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں