پشاور ،، رشتے کے تنازع پرفائرنگ سے ایک خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے

ہفتہ 24 اگست 2019 18:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) پشاور کے علاقے ریگی میں رشتے کے تنازع پرفائرنگ سے ایک خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ریگی کے علاقے ملازئی میں رشتے کے تنازع پر فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور تین مرد جاں بحق ہوگئے،اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے فورا بعد جائے وقوعہ سے گھرچھوڑ کر فرارہوگئے،پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں