پسکوٹاسک فورسز بنوں سرکل کی مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن

کنڈوں کو ہٹایا گیا

ہفتہ 24 اگست 2019 22:17

پشاور۔24اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کیلئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران بجلی چوری کے خلاف بنوں سرکل کی ٹاسک فورسز نے ڈومیل،رورل 1،بنوں سٹی 2 ڈی آئی خان،کینٹ ڈی آئی خان،ٹانک 1،اورکرک سب ڈویژنز کے علاقوں میں میں آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف رورل 1 سب ڈویژن ڈی آئی خان سب ڈویژن کے علاقوں میں کنڈوں کے استعمال کے خلاف کاروائی کی گئی ،ڈومیل سب ڈویژن کے علاقوں میں،سٹی 2 ڈی آئی خان سب ڈویژن کے علاقوں میںکاروائی کے دوران نادہندہ گان سے 0.04 ملین روپے کی ریکوری کی گئی،15 میٹروں کو چیک کیا گیا،ٹانک 1 سب ڈویژن کے علاقوں میں 12 کنڈوں کو ہٹایا گیا ،کرک سب ڈویژن کے علاقو ں میں نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 0.02 ملین روپے کی ریکوری کی گئی،18 کنڈے ہٹائے گئے،کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کیلئے اب زیروٹالیرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ان کی بجلی منقطع کردی جائے گی،کنڈوں کا استعمال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرکے گرفتارکیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں