خواتین بچوں اورخاندان کی صحت کاخیال ر کھیں، سدرہ نثار

پیر 16 ستمبر 2019 14:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) صحت و صفا ئی کے حوالے سے محکمہ بہبو د ی و آبا دی چا رسدہ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چا رسدہ سمیع اللہ خان کی ہدایت پر ضلع بھر کے گرلز سکولوں اور کالجز میں بچیو ں میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کے پر و گرامز کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا ۔اس حوالے سے ہیلتھ ہائی جین سیشن ڈسپلن کمیٹی کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ گر لز ہا ئر سیکنڈری سکول شیرپائو چا رسدہ میں پروگرام منعقد ہوا جس میں تحصیل آفیسر سدرہ نثار،انچارج شیرپائو سنٹرمس توحید اور ٹیچرز سمیت طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صحت و صفائی کی افادیت کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے سدرہ نثارنے کہاکہ خواتین ہما رے ملک کی اکثر یتی آبادی ہیں اور ان کی اولین ذمہ داری ہیں کے وہ خو د اپنی اور اپنے بچوں سمیت خاندان کے دیگر افرادکے صحت کا خیال ر کھیں اور اپنے گھر اور اردگرد کے ماحول کو صا ف ستھرا رکھیں۔ بر تنوں کو اچھی طرح دھو ئیں۔ پا نی کے بر تنوں کو ڈھانپ کر ر کھیں۔انہوں نے کہا کہ صحت و صفا ئی سے متعلق خوا تین پر انتہا ئی اہم ذمہ داری عا ئد ہو تی ہیں کہ وہ اپنے بچو ں کی تعلیم و تر بیت پر بھرپو ر تو جہ دیں تا کہ ایک صحت مند اور پرامن معا شرہ تشکیل دیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں