خیبر پختونخوااسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے لیبر ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس

بدھ 18 ستمبر 2019 19:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) خیبر پختونخوااسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے لیبر ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس بدھ کے روزرکن صوبائی اسمبلی شیر اعظم خان کی زیر صدارت اسمبلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں رکن اسمبلی ساجدہ حنیف، سومی فلک نیاز ، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ ڈاکٹر بلال، ڈائریکٹر لیبر عرفان اللہ خان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ورکر ز ویلفیئر بورڈ اور دیگر افسران نے کمیٹی کو ادارے کی کارکردگی اور محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لئے جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئر مین کمیٹی نے ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور افسران کو ادارے کو مزید بہترین بنانے اور مزدورں کی فلاح و بہبود کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی تلقین کی۔ چیئرمین کمیٹی نے دیگر ممبران کو ادارے کا دورہ کرنے اور جاری منصوبوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات اٹھا نا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور اس میں کوتاہی کرنے کی کوئی کنجائش نہیں ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں