پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میںگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 196افراد میں ڈینگی کی تصدیق

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:32

پشاور۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میںگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید196افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی ہے جسکے بعدپشاور میں سب سے زیادہ1470اورخیبرپختونخوا میں مجموعی کیسوں کی تعداد2502تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں61،نوشہرہ1،چارسدہ6،خیبر43،شانگلہ1،سوات23،دیر لوئیر2،مالاکنڈ1،صوابی8،مردان13،مانسہرہ17،ہریپور4،بٹا گرام3،ایبٹ آباد2،کوہاٹ9 اورڈیرہ اسماعیل خان میں2نئے کیس سامنے آئے ہیں ۔

محکمہ صحت نے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کے علاج معالجے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔دوسری جانب محکمہ صحت نے تمام ضلعی صحت افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں اور ڈینگی سپرے کے ساتھ ساتھ تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے الگ وارڈ مختص کرنے اور دیگر انتظامات کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں