نیب خیبرپختونخواکی کاروائی،،ٹیسکو بدعنوانی کیس میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 00:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے ٹیسکو بدعنوانی کیس میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیاہے ۔ملزم خالد خان نے قومی خزانے کو 49.07ملین کا نقصان پہنچایا ہے۔

(جاری ہے)

نیب خیبرپختونخوا کے مطابق ٹیسکو بدعنوانی کیس میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیاہے۔ملزم خالد خان نے قومی خزانے کو 49.07ملین کا نقصان پہنچایا ہے۔بجلی کے غیر قانونی لوڈ سے پینل میٹر کو خراب کیا گیا جس کی وجہ سے 5.27ملین کم یونٹ وصول کئے گئے ۔سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے خالد خان کوآج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں