لکی مروت میں پولیو کیس سامنے آگیا ،سال رواں صوبہ میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد54ہوگئی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد سال رواں کے دوران صوبہ میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد54ہوگئی ہے جمعہ کے روز ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے ایک پریس ریلیز کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت کے تحصیل سرائے نورنگ میں 3ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کے آثار پائے گئے تھے جس پر تصدیق کے لئے ان بچے کے فضلہ کے نمونے لیبارٹری تجزیہ کے لئے قومی ادارہ صحت اسلام آباد بھجوائے گئے جہاں تفصیلی تجزیہ کے بعد مرتب ہونے والی رپورٹ میں بچہ پولیو کا شکار ہونے کی تصدیق ہوگئی یوں سال رواں میںملک بھر میں پولیو کیسز مجموعی تعداد73جبکہ خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد54ہوگئی ہے جن میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی سب سے زیادہ تعداد بنوںڈویژن سے ہے صوبہ میں پولیو کے نئے کیس سامنے آنے پر آیمر جنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ای او سی کوآرڈینیٹر نے کہا کہ پولیو ویکسینشن کے بارے میں غلط فہمیوں اورہائی ٹرانسمشن سیزن کے باعث مختلف اضلاع میں پولیو کے یہ کیس سامنے آئے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان اضلاع میں خصوصی پولیو مہمات کا انعقاد کیا گیاانہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ایک قومی فریضہ ہے اورضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات با لخصوص والدین پولیو مہمات میںشرپسند عناصر کے بہکاوے میں نہ آئیں پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلواکر اپنے بچوںکو معذوری سے بچائیں کامران آفریدی نے کہا کہ موثر انسداد پولیو مہمات میں ہر بچے تک پہنچ کر اسے پولیو قطرے پلائے بغیر پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے واضح کیا کہ پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں