خیبر پختونخوا میں مزید46افراد میں ڈینگی کی تصدیق

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید46افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی ہے جسکے بعد پشاور میں سب سے زیادہ2329اورخیبر پختونخوا میں مجموعی کیسوں کی تعداد5835تک پہنچ گئی ہے جبکہ 5ہزار657ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتالوں میں علاج معالجہ کے بعد فارغ بھی کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ڈینگی ریسپانس یونٹ کی جانب سے ہفتہ کے روزجاری اعداد وشمار کے مطابق پشاورمیں16،چارسدہ8، سوات3،بونیر2،دیر لوئیر2،صوابی2،مردان3،ہر ی پور2،کوہاٹ2،لکی مروت1۱ورڈی آئی خان میں5نئے کیس سامنے آئے ہیں۔جبکہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صو بے کے نجی وسرکاری ہسپتالوں میں168مریض تاحال زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں