عبد الواحد یوسفی صاحب نوجوان صحافیوں کیلئے مشعل راہ تھے،آفتاب شیر پائو

مرحوم نے عملی طور پر صحافیوں کے حقوق اور صحافت کو درپیش چیلنجز کا سامناشجاعت و بہادری سے کیا،سکندر شیر پائو قومی وطن پارٹی کی رہنمائوں کاسینئر صحافی عبد الواحد یوسفی صاحب کی وفات پر رنج و غم اورافسوس کا اظہار

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئر مین آفتاب احمد خان شیر پائو اور صوبائی رہنما سکندرحیات خان شیر پائو نے روزنامہ آج کے بانی ایڈیٹر اور خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی عبد الواحد یوسفی کی وفات پر گہرے رنج و غم اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وطن کور پشاور سے دونوں رہنمائوں نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ عبد الواحد یوسفی صاحب نوجوان صحافیوں کیلئے مشعل راہ تھے اور انہوں نے عملی طور پر صحافیوں کے حقوق اور صحافت کو درپیش چیلنجز کا سامناشجاعت و بہادری سے کیا۔

انہوں نے کہا ایک ورکر کی حیثیت سے مرحوم نے صحافتی میدان میں قدم رکھا اور مشکل حالات کے باوجود بھی ہمیشہ سچائی اور حق وصداقت کا ساتھ دیتے رہے۔آفتاب شیرپائو نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیااو کہا کہ قومی وطن پارٹی غم زدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صبر و جمیل کیلئے دعاگو ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں