وزیرقانون خیبرپختونخوا کاسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کے چچا کی وفات پر اظہارتعزیت

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) خیبرپختونخوا کے وزیر قانون ،پارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے چچا اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا ارشد احمد خان کے والد ملک محمد نظیف خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے اپنے تعزیتی پیغام میں غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے حق تعالیٰ سے مرحوم کی بخشش اور غمزدہ خاندان کے صبر و جمیل کے لیے دعا کی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں