قومی وطن پارٹی پختونوں کے وسائل پر کسی بھی صورت قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی،سکندر حیات شیر پائو

نئے ضم شدہ قبائیلی اضلاع میں موجود معدنیات کے حوالے صوبائی حکومت کا بل قومی وطن پارٹی مسترد کرتی ہے، بیان

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر سکندر حیات خان شیر پائو نے کہا ہے کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کے وسائل پر کسی بھی صورت قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی،نئے ضم شدہ قبائیلی اضلاع میں موجود معدنیات کے حوالے صوبائی حکومت کا بل قومی وطن پارٹی مسترد کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وطن کور پشاور سے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہی صوبہ میں دو مختلف قوانین نہیں ہو سکتے۔مذکورہ بل پر اسمبلی میں بحث بھی نہیںہوئی ہے اور یہ آئین اور قانون سے متصادم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی لیڈر شپ میں موجود مافیا پختونوں کی وسائل پر بزور شمشیر قبضہ جمانے کی کوشیش میں مگن ہیں لیکن قومی وطن پارٹی ان کے گھنائونے اور پختون دشمن عزائم کو کسی بھی صورت کامیاب ہونے نہیں دے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قبائیلی اضلاع میں دہشت گردی کی وجہ سے ان اضلاع کے عوام نے کافی نقصان اٹھایاہے لیکن حکومت ان کے نقصانات کا ازالہ کرنے اور ان کے بحالی کی بجائے ان کو اپنے وسائل اور آمدن کے بڑے اور مستقل ذرائع سے محروم کرنے اور اپنوں کی جھولی میں ڈالنے کیلئے راہ ہموار کرنے کی کوشیش کر رہی ہے جو کہ پختون دشمنی اور بد نیتی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کو کسی بھی صورت معدنیات کے کانوں کا سرکاری ملکیت میں دینے کا پختون دشمن بل منظور نہیں۔انہوں نے کہا کہ پختونوں کی حقوق کیلئے جدوجہد اور ان کے حقوق کی پاسداری قومی وطن پارٹی کا وطیرہ ہے اور وہ قبائیلی اضلاع کے عوام کے حقوق سلب ہونے نہیں دے گی اورہر فورم پر ان کی حقوق کیلئے آواز بلند کرے گی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں