تمام والدین بچوں کے روشن مستقبل کیلئے انہیں پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلائیں، افتخار مشوانی

پیر 9 دسمبر 2019 13:11

تمام والدین بچوں کے روشن مستقبل کیلئے انہیں پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلائیں، افتخار مشوانی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) رکن صوبائی اسمبلی افتخارعلی مشوانی نے تمام والدین پر زور دیا کہ اپنے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے میں انتظامیہ کے ساتھ تعائون کریں اور پراپیگنڈہ پر کان نہ دھریں، اپنے بچوں کی صحت اور روشن مستقبل کے لیے انہیں پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں مردان میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ پولیو سے پانچ سال کے عمر کے بچے متاثر ہوتے ہیں اس سے بچے عمر بھر کے لئے معذور ہو جاتے ہیں حتی کہ بچوں کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے ،اس موذی مرض سے بچوں کو پولیو قطرے پلا کر چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو قطرے پلا کر اس موذی وائرس کو پھیلانے سے بچایا جاسکتا ہے۔ بار بار پولیو قطرے پلانے سے دنیا کے تقریبا تمام ممالک پولیو فری ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہمارا قومی فریضہ ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں