باجوڑ میں 16دسمبرسے شروع ہونے والی پولیومہم کوحتمی شکل دیدی گئی

جمعہ 13 دسمبر 2019 13:19

باجوڑ میں 16دسمبرسے شروع ہونے والی پولیومہم کوحتمی شکل دیدی گئی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) قبائلی ضلع باجوڑ میں 16دسمبرسے شروع ہونے والی پولیومہم کوحتمی شکل دیدی گئی ہے ۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اٖفیسرڈاکٹرخلیل الرحمن کی زیرصدارت سیمینارکاانعقادکیاگیا۔

(جاری ہے)

سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرخلیل الرحمن نے کہاکہ مہم کے دوران 4 لاکھ 24 ہزار352 بچوں کوپولیوکے قطرے پلائیں گے جس کیلئے 285 ایریاانچارج،929 موبائل ٹیمیں ،42 فکسڈٹیمیں، 18 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے ۔انہوںنے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے پانچ سے کم بچوں کوپولیوکے قطرے پلواکرمہم کوکامیاب کرائیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں