پشاور،تین پولیس افسروں کے تبادلے

جمعہ 17 جنوری 2020 23:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) آئی جی پی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے گریڈ17تا19کے 3پولیس افسروں کے تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

سی پی او سے جمعہ کے روز جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق گریڈ19کے ایس ایس پی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا دلاور خان بنگش ،گریڈ18کے ایس پی سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن احسان اللہ اور گریڈ17کے قائمقام ایس پی ہیڈکورٹرڈ سی ٹی ڈی قائد کمال کوسی پی اوآفس پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں