kتحریک انصاف کی حکومت مزدور دوست حکومت ہے،عارف احمدزئی

اتوار 16 فروری 2020 21:30

ٴْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2020ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی نے اتوار کو ضلع بونیر میں واقع ماربلز فیکٹریوں کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی معدنیات سے وابستہ کاروباری شخصیات اور مزدوروں سے ملے۔ صوبے میں کان کنی اور معدنیات کے ذخائر پر کام کرنے والے مزدوروں کے حوالے سے ریمارکس دیتے ہوئے عارف احمدزئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ایک مزدور دوست حکومت ہے اور اس حوالے سے پچھلے سال بھی کئی اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں جبکہ رواں سال بھی کئی اہم ترقیاتی و اصلاحاتی امور پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس سال مزدورکار طبقے کے ایک ہزار بچوں میں وظائف تقسیم کئے جائیں گے جس کے لئے متعلقہ حکام کوائف جمع کر رہے ہیں تاکہ اس صنعت سے وابستہ مزدوروں کے بچے تعلیم میں کسی سے پیچھے نہ رہ جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ معدنیات کے دروازے ہر وقت کسی بھی خدمت کے لیے کھلے ہیں، جہاں کہیں کوئی شکایت ہو تو اس کے حل کے لیے منظم طریقہ کار موجود ہے۔ حزب اختلاف جماعتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے پراپیگنڈا میں نہ آئیں کیونکہ ہم نے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھنا ہے اور اصلاحات کے ایجنڈا کو قابل عمل بنانا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں