ڈاکٹر خان تحریک کے زیر اہتمام پشتو زبان کی ترویج کیلئے مظاہرہ

جمعرات 20 فروری 2020 23:53

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) ڈاکٹر خان تحریک کے زیر اہتمام پشتو زبان کو نصاب میں شامل کرنے کے حوالے سے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جسمیں کثیر تعداد میں مختلف سکولوں کے طلباء اور طالبات نے شرکت کی ۔مظاہرے میں شامل بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر پشتو زبان میں مطالبات درج تھے ۔

۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک چین ،جاپان ،جرمنی اور دیگر ملکوں میں نصاب کو اپنی زبانوں میں پڑھایا جاتا ہے اسی وجہ سے وہ ممالک دنیا کے کامیاب ممالک کی صفوں میں شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبہ میں بد قسمتی کی وجہ سے نصاب میں پشتو زبان کو خاص درجہ نہیں دیا جاتا جسکی وجہ سے ہمارے بچے پشتو زبان کی اہمیت سے اگاہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پشتو زبان میں تعلیم سے بچے تعلیم اچھی طرح حاصل کر سکیں گے جبکہ انگریزی یا دیگر زبان میں مختلف علاقوں کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے ۔شرکاء نے مطالبہ کیا کہ پشتو زبان کو خیبر پختونخوا کے نصاب میں شامل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں