خیبر پختونخوا میں عوام کا پی ٹی آئی پر اعتماد بڑھا ہے،کامران بنگش

صوبے میں 51فیصد لوگوں نے باقی جماعتوں کے مقابلے میں پی ٹی آئی کو پسند کیا ہے صوبے میں اب تک 1 لاکھ 75 ہزار 8 سو 4 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، صوبے میں ہسپتالوں کی استعداد کار ترجیحی بنیادوں پر بڑھائی جا رہی ہے اس وقت صوبے میں ٹوٹل 200 ہسپتال کورونا کے لیے مختص ہیں جن میں ٹوٹل 5 ہزار 4 سو 40 بیڈز ہیں۔ ان ہسپتالوں میں 1500 بیڈز کے ساتھ آکسیجن کی سہولت بھی دستیاب ہے،،معاون خصوصی برائے اطلاعات

منگل 14 جولائی 2020 16:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و بلدیات کامران خان بنگش نے کہا ہے کہ حکومت کی بہتر فیصلہ سازی اور عمدہ کارکردگی کے باعث پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں مقبول جماعت ہے ایک غیر سرکاری ادارے کے حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خیبر پختونخوا میں عوام کا پی ٹی آئی پر اعتماد بڑھا ہے۔

سول سیکرٹریٹ اطلاع سیل میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کامران بنگش نے کہا کہ حالیہ سروے کے مطابق صوبے میں 51فیصد لوگوں نے باقی جماعتوں کے مقابلے میں پی ٹی آئی کو پسند کیا ہے۔عوام کا یہ اعتماد اور پسندیدگی اس بات کا مظہر ہے کہ خیبر پختونخوا میں عوام تحریک انصاف حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کورونا ایس او پیز کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کامران خان بنگش نے کہا ہے کہ کورونا کے سدباب کے لیے وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے سلسلے میں گزشتہ چند ہفتوں میں صوبہ بھر میں 7لاکھ 17ہزار 377 کارروائیاں کی گئیں جن میں دو لاکھ 13ہزار697 دکانوں,13ہزار79انڈسٹریل یونٹس,7ہزار16ٹرانسپورٹ اڈوں،1لاکھ 9ہزار975مسافر گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ ایک لاکھ 71ہزار654 کاروباروں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وارننگز جاری کی گئی ہیں۔

اسکے علاوہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 77ہزار885کاروبار/افراد کو جرمانہ کیا گیا جبکہ 11ہزار 769 کاروبار/یونٹس کو سیل کیا گیا ہے۔کامران بنگش کا کہنا تھا کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں 3کروڑ 52لاکھ 26ہزار 626روپے جرمانے کی مد میں وصول کیے گئے ہیں۔ معاون خصوصی نے صوبے میں صحت کی سہولیات کے بارے میں کہا کہ صوبے میں اب تک 1 لاکھ 75 ہزار 8 سو 4 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

جبکہ صوبے میں ہسپتالوں کی استعداد کار ترجیحی بنیادوں پر بڑھائی جا رہی ہے۔ اس وقت صوبے میں ٹوٹل 200 ہسپتال کورونا کے لیے مختص ہیں جن میں ٹوٹل 5 ہزار 4 سو 40 بیڈز ہیں۔ ان ہسپتالوں میں 1500 بیڈز کے ساتھ آکسیجن کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ کامران بنگش کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے ٹوٹل 353 وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔ صوبے میں ٹڈی دل کے حوالے سے کامران بنگش نے کہا کہ کچھ عرصے سے درپیش ٹڈی دل مسئلے کے حوالے سے ایک خوش آئند خبرہے کہ صوبائی حکومت نے ٹڈی دل کی حالیہ لہر پر قابو پا لیاہے۔

صوبے کے 15اضلاع میں ٹڈی دل کا مسئلہ تھا لیکن گزشہ 10 دن کے دوران کسی بھی ضلع میں ٹڈی دل کاحملہ نہیں ہوا۔ پی ڈی ایم اے محکمہ زراعت اور دیگر متعلقہ محکمے صورت حال کو مسلسل مانیٹر کررہے ہیں .

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں