خیبر پختونخوا حکومت نے دو سینئر افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے

منگل 14 جولائی 2020 16:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) خیبر پختونخوا حکومت نے دو سینئر افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا ہائیر ایجوکیشن اکیڈیمی آف ریسرچ اینڈ ٹریننگ (HEART)پشاور کے ڈائریکٹر محمد ارشد (PCS-SG-BS-20)کو تبدیل کرکے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج شبقدر چارسدہ کے پرنسپل تصبیح اللہ (پروفیسرBS-20)کو تبدیل کر کے اول الذکر کی جگہ بحیثیت ڈائر یکٹر خیبر پختونخوا ہائیر ایجوکیشن اکیڈمی آف ریسرچ اینڈ ٹریننگ (HEART)پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں