پولیس لائنز میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیاگیا

اتوار 9 اگست 2020 20:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2020ء) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان یاسین فاروق کے احکامات کی روشنی میںضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر) واحد محمود نے "ٹائیگر فورس ٹری پلانٹیشن ڈی" کے سلسلے میں پولیس لائنز میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ۔رواں شجر کاری مہم کے دورا ن پولیس لائنزکے علاوہ سٹی ،صدر ،پروآ ،پہاڑپور ،کلاچی اور درازندہ سرکلز کے تمام تھانوں اور چوکیوں میںچھ ہزارمختلف اقسام کے پھلدار اور سایہ دار پودے لگائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ہمیں شجر کاری کی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر ملک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچانا ہے اور عوام کو صحت مندانہ ماحول فراہم کرنا ہے ۔شجر کاری کی کامیاب مہم کا آغاز کر دیا ہے اور اس شجر کاری مہم کو کامیابی سے ہم کنار کرنے کیلئے ڈیرہ پولیس صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کے شانہ بشانہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ نے ڈیرہ کی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ شجر کاری کی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ہر فرد ضرورد و پودے لگا کر اس کی حفاظت کو بھی یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں