محکمہ ٹرانسپورٹ میں دوسری بار تبادلوں کا اعلامیہ جاری

تبادلے صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر کیے ہیں،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر

جمعرات 26 نومبر 2020 20:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایات اور صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد وزیر کے احکامات پر محکمہ ٹرانسپورٹ میں دوسری بار تبادلوں کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق تقریبا 20 ملازمین کے تبادلے صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں ہو چکے ہیں اس حوالے سے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر کا کہنا تھا کہ تبادلے وزیر اعلیٰ محمود خان کی ہدایات اور صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں کیے گئے ہیں ملک شاہ محمد وزیر نے کہا کہ تبادلے ان ملازمین کے ہو چکے ہیں جنہوں نے ایک جگہ پر دو سال سے زائد عرصے تک خدمات سرانجام دی ہیں۔

(جاری ہے)

ملک شاہ محمد وزیر نے مزید کہا کہ سارے تبادلے بغیر کسی سیاسی مقصد یا دباؤ کے کیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی ترقی کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے اور اس سلسلے میں تمام ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں