ضلع دیر پائین میں دس روزہ صفائی مہم کا آغاز

بدھ 27 جنوری 2021 20:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) صوبائی حکومت کے ہدایات کے روشنی میں ضلع دیر پائین میں دس روزہ صفائی مہم کا آغازہوگیا۔ صفائی مہم 25 جنوری تا 3 فروری دیر پائین کے تمام سب ڈویژنز میں جاری رہے گی۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین سعادت حسن اور ٹی۔ایم او تیمرگرہ شکیل حیات کے ہدایات کے روشنی میں تیمرگرہ بازار اور ملحقہ علاقوں سے بھاری مشنریوں کے ذریعے کوڑا کرکٹ اُٹھایا گیا۔

ٹی۔ایم۔او تیمرگرہ شکیل حیات خود صفائی مہم کی نگرانی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

عوام نے حکومت کی اس کاوش کو سراہا ہے۔ اس حوالے سے ضلع دیر پائین کے شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں اور ایک مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں تاکہ آنے والی نسلوں کے لئے ایک صاف شفاف ماحول میسر ہو ۔اسی طرح ڈسٹرک فوڈ کنٹرلر دیر پائین کاشف احسان نے تلاش اور چکدرہ میں مختف فلور ملز کا معائنہ کیا، معائنہ کے دوران معیار اور مقدار کو چیک کیا۔ سرکاری کوٹہ کے ریکارڈ کو بھی چیک کیاگیا۔اس موقع پر انہوںنے ملز مالکان کو ہدایت کی کہ وہ آٹے کے معیار اور وزن کا خاص خیال رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں