پشاور، گھروں سے چوری میں ملوث تین رکنی گروہ گرفتار، مال مسروقہ برآمد

ہفتہ 27 فروری 2021 00:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2021ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندرون شہر شاہ قبول کی حدود میں اہل خانہ کی غیر موجودگی میں تالہ توڑ کر گھر وں سے چوری کرنے میں ملوث تین رکنی گروہ کا سراغ لگا کرملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ، گرفتار ملزمان کا تعلق وزیر باغ سے ہے جن کی نشاندہی پران کے قبضہ سے چارلاکھ پچاس ہزار روپے نقد رقم برآمد کرلی گئی ہے،ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مدعی ہارون رشید ولد محمدافضل نفیس سکنہ آسیہ گیٹ نے شاہ قبول پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کی غیر موجودگی میں گھر سے کسی نامعلوم چوروں نے سونااور لاکھوں روپے نقد رقم چوری کر لی ہیں جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

ایس پی سٹی عتیق شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی ون شاہ جہان آفریدی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول سکندر شاہ کو واقعہ میں ملوث ملزمان گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا ۔

ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول سکندرشاہ اور تفتیشی عملہ پر قریبی لگے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر نے کیساتھ ساتھ متعدد مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران اصل ملزمان کا سراغ لگا کر گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے دوران چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کامران ولدبریالے سکنہ بہادرکلے ،بلال اور فاروق پسران میر حمزہ ساکنان وزیرباغ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ، گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور سے ہے جن کی نشاندہی پران کے قبضہ سے چارلاکھ پچاس ہزار روپے نقد رقم برآمد کرلی گئی ہے،ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں