باؤلے کتوں کے کاٹنے کی ویکسینز ضلع سوات بھر کے تحصیل ہسپتالوں میں دستیاب ہیں،محمدسلیم خان

منگل 2 مارچ 2021 20:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) سوات محمد سلیم خان نے کہا کہ باؤلے کتوں کے کاٹنے کی ویکسینز ضلع سوات بھر کے تحصیل ہسپتالوں میں دستیاب ہیں اور ضلع میں ویکسین کی کوئی کمی نہیں۔ ہسپتالوں کی تفصیل بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ویکسینز تحصیل بابوزئی کیلئے سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال،تحصیل بحرین کیلئے سیول ہسپتال کالام،تحصیل خوازہ خیلہ کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال،تحصیل مٹہ کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال مٹہ،تحصیل کبل کیلئے سیول ہسپتال کبل اور تحصیل بریکوٹ کیلئے سیول ہسپتال بریکوٹ میں ہر وقت دستیاب ہیں۔

ڈی ایچ او کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کی تمام ہسپتالوں میں عوام کے علاج و معالجہ کیلئے سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی جگہ ویکسین یا دیگر سروسز سے متعلق شکایات ہوں تو ڈی ایچ او آفس سوات سے رابطہ کریں تاکہ شکایات کا بروقت ازالہ کیا جاسکے۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا اجلاس کمیشن دفتر سوات میں منعقد ہوا۔

جس کی صدارت کمیشن کے چیئرمین جہانزیب نفیس ایڈوکیٹ نے کی۔ وائس چیئرپرسن حمیرا شوکت اور دیگر ممبران بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں مختلف عوامی درخواستوں پر کاروائی ہوئی اور پولیس کے خلاف عوام کی طرف سے درج کی گئی کمپلینٹس پر فریقین کے دلائل سنے گئے۔مختلف نوعیت کے 10 عوامی شکایات سنی گئیں جس میں سے ایک موقع پر حل کیا گیا جبکہ 09 شکایات کے حل کے لئے مذید وقت دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں