خیبرپختونخوا میں ملکی سطح پر تیار کردہ پاک ویک ویکسین لگانے کا آغاز

جمعرات 17 جون 2021 22:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) خیبرپختونخوا میں ملکی سطح پر تیار کردہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین پاک ویک لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاک ویک ویکسین گزشتہ روز 270 شہریوں کو لگائی گئی۔ صوبے میں اس سے قبل سائنو فارم، سائنو ویک، کین سائنو اور اسٹرازینیکا ویکسین لگائی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پاک ویک ویکسین صرف ایک ڈوز پر مشتمل ہے۔ محکمہ صحت سے جاری رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ روز مجموعی طور پر 66 ہزار 800 افراد کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کی گئی۔ اس طرح صوبے میں 3 لاکھ 80 ہزار شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 80 ہزار سے زائد ویکسینز لگائی جا چکی ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں