ضلعی انتظامیہ لوگوں کے مسائل و جائز شکایات کے ازالے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کیپٹن(ر) عبد الرحمٰن

پیر 21 جون 2021 23:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کیپٹن(ر) عبد الرحمٰن نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لوگوں کے مسائل و جائز شکایات کے ازالے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گورنمنٹ سکول نمبر3گڑھی معوز خان میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کھلی کچہری میں محکمہ مال سمیت دیگر محکموں کے افسران ، میڈیا کے نمائندوں اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

کھلی کچہری کے دوران لوگوں نے مختلف مسائل و شکایات بیان کیں جن میں بجلی، گیس، پانی، سڑکیں، صفائی ستھرائی، صحت و تعلیم وغیرہ سے متعلق مسائل شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے چند مسائل و شکایات کے فوری ازالے کیلئے احکامات جاری کیے جبکہ چند شکایات کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو ہدایات کی کہ وہ مقررہ وقت کے اندر ازالہ یقینی بنانے کے بعد رپورٹ فراہم کریں کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے اور بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اور کھلی کچہریوں کا تسلسل سے انعقاد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کے علاوہ بھی میرے دفتر کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں لہذا کسی کو بھی کوئی مسئلہ درپیش ہو یا کوئی شکایت ہو تو ان کے دفتر سے فوری رابطہ کیا جا سکتا ہے تاکہ ان کے مسائل اور جائز شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں