خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقوں میںسیاحوں کی آمد کے حوالے سے اعدادوشمارجاری

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقوں میں 27 لاکھ ستر ہزار سیاح داخل ہوئے، کثیر تعداد میں سیاحوں کی آمد سین 66 ارب سے زائد کا کاروبار ہوا

بدھ 28 جولائی 2021 23:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقوں میںسیاحوں کی آمد کے حوالے سے اعدادوشمارجاری،27 لاکھ ستر ہزار سیاحوں نے خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقوں کارخ کیا۔

(جاری ہے)

سرکاری دستاویزات کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقوں میں 27 لاکھ ستر ہزار سیاح داخل ہوئے، کثیر تعداد میں سیاحوں کی آمد سین 66 ارب سے زائد کا کاروبار ہوا، دستاویز کے مطابق بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد سے مقامی معیشت کو 27 ارب سے زائد کا فائدہ ہوا، سیاحت سے 4 دونوں میں مقامی کاروبار کون 27 ارب روپے کا کاروبار ہوا، عید کے دوران دس لاکھ 50 سے زائد سیاحوں نے سوات کارخ کیا، گلیات دس لاکھ ، کمراٹ ایک لاکھ 20 ہزار سیاحوں نے رخ کیا، وادی کاغان میں ساتن لاکھ سے زائد جبکہ چترال 50 ہزار سیاح پہنچے، عید کی چھیٹوں میں سات لاکھ 20 ہزار گاڑیاں سیاحتی علاقوں میں داخل ہوئیں، سیاح 22 جولائی سے 25ن جولائی تک سیاحتی مقامات پر عید کی تعطیلات گزاریں، لاکھوں کی تعداد میں سیاح اب بھی صوبے کے سیاحتی مقامات میں سیر و تفریح کر رہے ہیں، وزیر اعلی خیبرپختونخوانے سیاحوں کی آمد بارے رپورٹن وزیر اعظم سے ملاقات میں پیش کر دی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں