پشاور، ڈی آ ر سی بڈھ بیر اور مقامی پولیس کی کوششوں سے قتل مقاتلے کی دشمنی ختم، فریقین باہم بغل گیر

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) ڈی آر سی بڈھ بیر اور مقامی پولیس کی کاوشیں رنگ لے آئیں ، کئی روز سے جاری کوششوں کی بدولت شہر کے نواحی علاقہ شیخ محمدی میں قتل مقاتلہ کی دشمنی کو دوستی میں تبدیل کر دیا گیا، اس ضمن میں گزشتہ روزڈی آر سی بڈھ بیر میں ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی بڈھ بیر ملک حبیب،ڈی آر سی و جرگہ ممبران حاجی فضل مالک، ڈاکٹر فرید اللہ، حاجی اسحاق وغیرہ سمیت دونوں فریقین بھی شامل ہوئے، اس موقع پر دونوں فریقین باہم بغل گیر ہوئے اور آئندہ کے لئے بھائیوں کے طرح رہنے کا وعدہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت اور آئی جی خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کے احکامات کی روشنی میں خطہ میں جاری قتل مقاتلے کی دشمنیوں کے خاتمہ کیلئے کپیٹل سٹی پولیس کی جانب سے خصوصی کاوشیں شروع کی گئیںہیں جس کے دوران گزشتہ روز شہر کے نواحی علاقہ شیخ محمدی میں عرصہ دراز سے جاری قتل مقاتلے کی دشمنی کوختم کر دیاگیا، دیوار تنازعہ سے جاری ہونے والی دشمنی کے دوران ایک نوجوان بھی قتل ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں گزشتہ روز ڈی آر سی بڈھ بیر میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈی ایس پی بڈھ بیر ملک حبیب، ڈی آر سی و جرگہ ممبران حاجی فضل مالک، ڈاکٹر فرید اللہ، حاجی اسحاق وغیرہ سمیت فریقین غلام محمد اور سلیم خان نے بھی شرکت کی، اس موقع پر دونوں فریقین باہم بغل گیر ہوئے اور تمام تلخیاں وغیرہ بھلا کر آئندہ کے لئے بھائیوں کے طرح رہنے کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ملک حبیب نے کہا کہ خطہ میں صدیوں سے جاری جرگہ سسٹم کو مد نظر رکھتے ہوئے خیبر پختونخواہ پولیس کی جانب سے ڈی آر سی کونسلز قائم کئے گئے تاکہ شہریوںکے مابین تصفیہ طلب مسائل کی فوری حل کو یقینی بنایا جا سکے ، انہوں نے مزید کہا کہ فریقین کے درمیان باہم رضامندی سے تصفیہ کرنا ڈی آر سی کونسلز کی کامیابی کی زندہ مثال ہی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں