پشاور، سٹی ڈویژن پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون،5 ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ واجد خان اور ایس ایچ او تھانہ پھندو مبارک زیب خان نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران5 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے جو شاہین مسلم ٹاون، زرگر آباد ، رشید گڑھی، شفتل بانڈہ اور ملحقہ علاقوں میں آئس اور دیگر منشیات فروشی میں ملوث ہیںجنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے تمام ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر ڈھائی سو گرام آئس اور ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی گئی ہے، جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ واجد خان نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے زرگر آباد ، رشید گڑھی اور ملحقہ علاقوں میں منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان لونگ عرف منو ولد فاروق،ذیشان ولد محمد حسین اور عباس ولد سیدان شاہ کو گرفتار کرلیا گیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کلو گرام سے زائد چرس اور 80 گرام آئس برآمد کرلی گئی ہے،اسی طرح ایس ایچ او تھانہ پھندو مبارک زیب خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے شفتل بانڈہ، پھندو اور ملحقہ علاقوں میں آئس اور دیگر منشیات فروشی میں ملوث مشہور منشیات فروش فاروق عرف ڈالر ولد مشین کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جس کے قبضے سے 150 گرام آئس برآمد کرلی گئی ہے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں