پشاور، نوسر باز گرفتار، جعلی کرنسی برآمد

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) تھانہ ریگی پولیس نے مویشی منڈی میں جعلی کرنسی کا لین دین کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم مال مویشی منڈیوں میں سادہ لوح افراد کو نشانہ بناتے تھے ، گرفتار ملزم کا تعلق چغر مٹی سے ہے جس کے قبضے سے 55 ہزار جعلی کرنسی برآمد لی گئی ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل سجاد حسین کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ تھانہ ریگی کی حدود میں واقع مال مویشی منڈی میں چند نوسرباز موجود ہیں جو سادہ لوح شہریوں کو ٹارگٹ کرکے مویشی خریدنے کے غوضجعلی کرنسی استعمال کرتے ہیں ،جس پر ایس ایچ او تھانہ ریگی ریاض خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے ما ل مویشی منڈی میں موجود نوسرباز ملزم عارف اللہ ولد محمد زمان سکنہ چغر مٹی کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے 55 ہزار جعلی کرنسی اور جعلی کرنسی کے عوض خریدا ہوا گائے بھی برآمد کرلیا ژ*گیا ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران مویشی منڈیوں میں سادہ لوح دیہاتیوں کو نشانہ بنا کر جعلی کرنسی کے عوض ان سے مویشی خریدنے کا اعتراف کر لیا ہے ،جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں