خیبرپختونخوامیں ایک روز میں99904شہریوں کی کورونا سے بچائو کی ویکسینیشن ہو چکی ہے،محکمہ صحت

ہفتہ 25 ستمبر 2021 17:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) خیبرپختونخوامیں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران99,904شہریوں کی کورونا سے بچائو کی ویکسینیشن کی گئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت خیبر پختونخوا رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران47975شہریوں کوویکسنیشن کی پہلی ڈوز لگائی گئی جبکہ پہلی ڈوذ لگانے والوں کی کل تعدادصوبے میں8835696ہے،اسی طرح صوبے میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران51929شہریوں کی دوسری ڈوز کورونا ویکسینشن کی گئی جبکہ دوسرے ڈوذ لگانے والوں کی کل تعداد صوبے میں2,969,789ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے کو اب تک کورونا ویکسین کی14,727,9980ڈوزز موصول ہو چکی ہے،صوبے میں ویکسنیشن سہولیات کی تعداد997ٹوٹل کورونا ویکسینشن سنٹرز 963،ٹوٹل کورونا ماس ویکسیشن سنٹرز34جبکہ ٹوٹل ویکسیشن موئل ونز کی تعداد78ہے۔اب تک صوبے کی42.14فیصد آبادی کوکورونا ویکسینشن کیلئے رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں