ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افیسر حبیب اللہ عارف کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ الیکشن 2021 کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس

ضلع بھر میں تمام امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ ، پولنگ 19 دسمبر 2021 کو ہوگی ضلعی انتظامیہ، پولیس اور الیکشن کمیشن کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے

بدھ 1 دسمبر 2021 23:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر حبیب اللہ عارف کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ الیکشن 2021 کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مردان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر/ریٹرنگ افیسر مجیب الرحمٰن، اسسٹنٹ کمشنر/ریٹرنگ افیسر ڈاکٹر ثمن عباس، مئیر اور تحصیل چئرمین کی نشتوں پر حصہ لینے والے امیدواروں اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکا کو ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افیسر نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں تمام امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ ہو چکے ہیں اور انتخابی مہم اپنے عروج کی طرف جارہی ہے جس کے لئے پولنگ 19 دسمبر 2021 کو ہوگی. ضلعی انتظامیہ، پولیس اور الیکشن کمیشن کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر نے کہا کہ الیکشن کمشنر آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کو من و عن یقینی بنایا جائے گا اس ضمن میں ضلعی مانیٹرینگ افسران اپنی کاروائیاں کریں گے، امیدوار انتخابی مہم و دیگر سرگرمیوں کے دوران نہ صرف جاری کردہ ضابطہ اخلاق کو یقینی بنائیں بلکہ ضلع بھر میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ، پولیس، الیکشن کمشن اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

اجلاس کے دوران اتخابات میں حصہ لینے والوں نے ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افیسر کے سامنے الیکشن سے متعلق مختلف مسائل پیش کئے جس پر ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر نے کہا ہے کہ طریقہ کار کے مسئلے کو قانون کے دائرہ میں حل کیا جائیگا تاہم اس ضمن میں قائم ضلعی سطح پر الیکشن سیل ڈی سی آفس میں قائم کیا جاچکا ہے جہاں امیدوار /عوام اپنی مشکلات وغیرہ سے انھیں آگاہ کر سکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افیسر نے کہا کہ تمام رٹرننگ افسران اپنے دفاتر کے باہر نمایاں جگہوں پر ضابطہ اخلاق کی کاپیاں چسپاں کریں۔تا کہ امیدوار کو آگاہی مل سکے۔اس دوران امن و امان کو قائم رکھنے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر اموار پر مکمل پابندی عائد کی جائیگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں