الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کے پہلے مرحلے میں 15دن کی توسیع کر دی

جمعہ 3 دسمبر 2021 19:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشاور سمیت صوبے بھر میں عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کے پہلے مرحلے میں 15دن کی توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کا عملہ 6 نومبر 2021سے پورے پاکستان میں گھر گھر جا کر ووٹرز کی تصدیق کے عمل میں مصروف ہے اس تصدیقی عمل کی آخری تاریخ 6 دسمبر مقرر تھی اب اس میں الیکشن کمیشن نے مزید 15دن کی توسیع کردی ہیاور انتخابی فہرستوں پر تصدیقی عمل 21 دسمبر تک جاری رہیگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں