/پشاور، اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں مخصوص گاہک کو آئس سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار، پانچ سو گرام آئس برآمد

اتوار 16 جنوری 2022 19:35

ش*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2022ء) آغہ میر جانی شاہ پولیس نے اندرون شہر سمیت متصل علاقوں وزیر باغ، شریف آباد اور کاکشال کے رہائشی علاقوں میں مخصوص گاہک کو آئس سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کا تعلق زرگرآباد شریف آباد سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران آئس سپلائی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے پانچ سو گرام آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزایس ایچ او تھانہ آغہ میر جانی شاہ واجد کو اطلاع ملی تھی کہ اندرون شہر کے مختلف علاقوں سمیت زرگرآباد، شریف آباد، کاکشال، لختی غاڑہ اور دیگر ملحقہ رہائشی علاقوں میں مخصوص گاہک کو آئس سپلائی کرنے والا ملزم تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں موجود ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ واجد خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم جواد ولد علی احمد کو گرفتار کر لیا، ملزم کا تعلق بھی شریف آباد زرگر آباد سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اندرون شہر سمیت شہر کے نواحی علاقوں میں مخصوص گاہک کو آئس سپلائی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے پانچ سو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں